یورپ میں قدرتی گیس مہنگی، قیمت 80 یورو فی میگاواٹ گھنٹہ سے تجاوز کر گئی

یورپ میں قدرتی گیس مہنگی، قیمت 80 یورو فی میگاواٹ گھنٹہ سے تجاوز کر گئی

یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا، قیمت 80 یورو فی میگاواٹ گھنٹہ سے بھی تجاوز کرگئی، جس کے باعث موسم سرما سے قبل توانائی کے بحران کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سردیوں کی آمد سے قبل گیس کی قیمتوں میں ہونے والا یہ اضافہ تشویشناک ہے، جبکہ یورپی خطے میں گیس کے ذخائر بھی کم سطح پر موجود ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال نے عالمی توانائی منڈی کو متاثر کیا ہے، جس کے اثرات یورپی گیس مارکیٹ پر بھی نمایاں ہو رہے ہیں۔توانائی کے شعبے کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو موسم سرما میں یورپ کو گیس کی فراہمی اور قیمتوں کے حوالے سے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔