سوات اور مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

سوات اور مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

سوات کے مرکزی ضلع مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا اور زیر زمین گہرائی 80 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔