میر رضا کیس، تحقیقاتی ٹیم کا رات دیر گئے جائے وقوعہ کا دورہ، فائر بھی کیا

کراچی(آئی این پی ) نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس میں اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔تفتیشی ذرائع کے مطابق رات گئے تحقیقاتی کمیٹی کا فیروزآباد تھانے میں اجلاس ہوا، تحقیقاتی کمیٹی نے اجلاس کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا، کمیٹی نے دورے کیلئے رات 3 سے 4 بجے کا وقت منتخب کیا۔ذرائع کا کہناہے ابتدائی تفتیش کے مطابق میر رضا 28 جولائی کی رات 3 سے 4 بجے کے درمیان لاپتا ہوا، تحقیقاتی کمیٹی نے منتخب کیے گئے وقت کے دوران جائے وقوعہ پر فائر کیا، فائر کا مقصد جائے وقوعہ سے اطراف کی آبادیوں تک فائر کی گونج کا اندازہ لگانا تھا، جائے وقوعہ سے قریب مسجد، نرسری اور دیگر مقامات پر موجود افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی