ٹیکساس میں خسرہ کی وبا ء شدت اختیار کر گئی،480سے زائد کیس پورٹ ،3اموات

  ٹیکساس(آئی این پی )امریکی ریاست ٹیکساس میں خسرہ کی وبا شدت اختیار کر گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں اب تک 480 سے زائد خسرہ کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ امریکا بھر میں خسرہ سے اب تک 3 اموات ہو چکی ہیں۔خسرہ کے کیسز نیو میکسیکو، اوکلاہوما اور کنساس تک پھیل چکے ہیں