سندھ میں خسرہ پھر وبائی صورت اختیار کرگئی،53بچے جاںبحق

 والدین اپنے بچوں کو خسرہ سمیت دیگر حفاظتی ویکسین لازمی لگوائیں،محکمہ صحت
کراچی (آئی این پی ) کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال کے دوران 53 بچے خسرہ سے انتقال کرگئے،سابق سیکرٹری پی پی اے  پروفیسر خالد شفیع  نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں 2 ہزار کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  سابق سیکرٹری پی پی اے کا مزید کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو خسرہ سمیت دیگر حفاظتی ویکسین لازمی لگوائیں،محکمہ صحت کی جانب سے تمام ویکسین مفت لگائی جاتی ہیں۔