ایمل ولی خان نے جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنوں میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد( آن لائن ) اے این پی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، مہنگائی اور پٹرولیم لیوی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان جماعت اسلامی کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنوں کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے ایمل ولی خان کو احتجاجی دھرنوں میں شرکت کی دعوت دی، جسے اے این پی کے مرکزی صدر نے قبول کرلیا۔ایمل ولی خان نے کہا کہ  پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے۔