زرمبادلہ ذخائر 14.3 ارب، ترسیلات زر 38 ارب ڈالر سے زائد ہوگئیں

اسلام آباد(آئی  این پی )گورنر اسٹیٹ بینک  جمیل احمدنے کہا  ہے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 14.3 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جب کہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر سے زائد ہو چکی  ہیں ۔پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا سالانہ اجلاس میں ملکی معیشت، زرمبادلہ ذخائر اور برآمدی شعبے کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔  توانائی اور اجرتی لاگت کے لیے سبسڈی شدہ فنانسنگ سہولت فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔کراچی میں ہونے والے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سمیت کاروباری افراد اور صنعت کاروں نے شرکت کی۔  جمیل احمد نے بتایا کہ جون 2025 میں افراط زر کی شرح کم ہو کر 3.2 فیصد رہ گئی ۔  پالیسی ریٹ بھی 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ چکا۔