فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو موثرطریقے سے نشانہ بنایا گیا‘کارروائیاں جاری رہیں گی:سکیورٹی ذرائع
دالبندین(آئی این پی)بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتن الہندوستان کیخلاف سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز کی مثر کارروائیاں جاری ہیں، دالبندین، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتن الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مثر کارروائی کے نتیجے میں تمام 6 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے، دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا