اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان کو ایل این جی کی خریداری کیلئے ٹینڈر پر کوئی بولی نہیں آئی۔ملک میں بجلی کی پیداوارکیلئے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمد کا معاملہ ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گیا ۔ حکومت رواں ماہ کے دوران تیسری مرتبہ بھی ایل این جی کارگو خریدنے میں ناکام رہی ہے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل)کے ذرائع کے مطابق تازہ ترین ٹینڈر میں ایل این جی کارگو کی فراہمی کیلئے کسی بھی عالمی کمپنی نے کوئی بولی جمع نہیں کرائی۔پی ایل ایل نے بارہ سے سولہ ستمبر کے درمیان ترسیل کے لیے عالمی کمپنیوں سے ایک کارگو کی خریداری کیلئے بولیاں طلب کی تھیں