لاہور (خصوصی رپورٹ)سی بی ڈی پنجاب کے منصوبے واک اینڈ روٹ 47، قائد ڈسٹرکٹ کا ٹینڈر مکمل،کنگ کنکریٹ کنسٹرکشن کمپنی کی سب سے کم بولی، کامیاب قرار، حبیب کنسٹرکشن سروسز دوسرے نمبر پر رہی، تجارت کنسٹرکشن کمپنی ٹیکنیکل مرحلہ میں کوالیفائی نہ کر سکی، ٹینڈر کی بولیاں ایک ارب 47 کروڑ سے زائد سے شروع ہوئیں،کنگ کنکریٹ کنسٹرکشن کمپنی کی بولی 1 ارب 51 کروڑ 79 لاکھ روپے دی، سی بی ڈی روٹ 47، قائد ڈسٹرکٹ پر 32 کمرشل یونٹس تعمیر کیے جائیں گے، کامیاب کنٹریکٹر ایک سال میں تعمیر مکمل کرے گا۔