گیس سپلائی متاثر، پاکستان کا ہنگامی ایل این جی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری

 ٹینڈر کیلئے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ آج مقرر کی گئی ہے:بلوم برگ کی رپورٹ 
اسلا م آباد(آئی این پی )پاکستان نے آبنائے ہرمز میں حالیہ حملوں کے باعث گیس کی سپلائی متاثر ہونے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر ایل این جی کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 15 اور 16 جولائی کی ترسیل کے لیے ایک ایل این جی کارگو خریدنے کا ٹینڈر جاری کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹینڈر کیلئے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ آج ( جمعہ) مقرر کی گئی ہے۔بلوم برگ نے بتایا ہے کہ حکومت نے قطر سے جولائی میں آنے والی ایک ایل این جی کی کھیپ کی منسوخی کے بعد گزشتہ روز اس ہنگامی ٹینڈر کی منظوری دی۔