ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے ساؤتھ آکلینڈ کے ڈیو ڈراپ ایونٹس سینٹر میں ہونے والی تقریب میں ڈانس فلور پر آ کر سب کو حیران کر دیا۔
بھارتی گلوکارہ شبانی کیشپ نے وزیراعظم کو اسٹیج پر ڈانس کی دعوت دی، جس پر انہوں نے اپوزیشن لیڈر کرس ہپکنز کو بھی ساتھ آنے پر آمادہ کیا۔لکسن اور ہپکنز نے اپنے منفرد ڈانس اسٹائل کے ذریعے تقریب میں موجود شرکاء کو محظوظ کیا۔ ہپکنز نسبتاً سنجیدہ انداز میں جھومتے رہے، جبکہ لکسن نے پورے جوش و جذبے سے مختلف ڈانس مووز دکھائے اور حاضرین کی داد وصول کی۔سوشل میڈیا پر لکسن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، "دو جھومتے ہوئے ڈیڈ۔" یاد رہے کہ لکسن پہلے بھی مختلف تقریبات میں اپنی ڈانس اسکلز دکھا چکے ہیں اور ٹک ٹاک ڈانسز میں حصہ لے چکے ہیں۔ ان کی اہلیہ امانڈا لکسن کے مطابق وہ نہ صرف اچھے ڈانسر ہیں بلکہ ڈیٹنگ کے دنوں میں انہوں نے بال روم ڈانس کی باقاعدہ تربیت بھی حاصل کی تھی۔