ویٹیکن سٹی میں ایل جی بی ٹی کیو افراد کی تاریخی سرکاری زیارت

ویٹیکن سٹی میں ایل جی بی ٹی کیو افراد کی تاریخی سرکاری زیارت

ویٹیکن سٹی میں تاریخ میں پہلی بار تقریباً 1400 ایل جی بی ٹی کیو زائرین اور ان کے خاندانوں نے عبادات اور زیارت میں حصہ لیا۔

 یہ افراد 20 مختلف ممالک سے آئے اور رینبو لباس پہن کر، صلیبیں اٹھا کر ماس اور دعائیہ اجتماعات میں شامل ہوئے۔زیارت ویٹیکن کے سرکاری کیلنڈر میں شامل کی گئی تھی، تاہم حکام نے واضح کیا کہ اس کا مطلب ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کی حمایت یا اسپانسرشپ نہیں ہے۔ زائرین نے سینٹ پیٹرز باسیلیکا کے "ہولی ڈور" سے داخلہ لیا، جو ہر 25 سال بعد کھلتا ہے اور مفاہمت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

اس تقریب کا انتظام اطالوی ایل جی بی ٹی کیو ایڈووکیسی تنظیم "جوناتھن ٹینٹ" نے کیا، جبکہ دیگر عالمی گروپس نے معاونت فراہم کی۔ یاد رہے کہ سابق پوپ فرانسس کے 12 سالہ دور میں ایل جی بی ٹی کیو افراد کے لیے نسبتاً نرم رویہ رکھا گیا تھا، جبکہ موجودہ پوپ لیو نے اب تک کمیونٹی کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔