ناقص تفتیش، 12 سب انسپکٹرز کی تنزلی

ناقص تفتیش پر شوکاز نوٹسز جاری ، تسلی بخش جواب نہ ملنے پر عہدے سے تنزلی کے احکامات جاری کر دئیے گئے: ترجمان 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے منشیات مقدمات کی ناقص تفتیش پر 12 سب انسپکٹرز کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر تنزلی کر دی۔ ترجمان کے مطابق ناقص تفتیش پر شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے لیکن تسلی بخش جواب نہ ملنے پر عہدے سے تنزلی کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ ڈی آئی جی سید ذیشان رضا نے کہا کہ محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا مئوثر نظام موجود ہے ، کرپشن و غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔