لاہور (کرائم رپورٹر )فرائض میں غفلت اور جعلی بیان حلفی جمع کروانے پر 7 ٹریفک انسپکٹرز کی وارڈن کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی ، 1 کو ڈسمس، دیگر اہلکاروں کو متعدد سزائیں دی گئی ، تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور نے بدعنوانی کی شکایت پر ایک ٹریفک وارڈن کو نوکری سے برخاست کردیا، فرائض میں عدم دلچسپی پر ایک ٹریفک انسپکٹر کی ایک سال کیلئے وارڈن کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی ،محکمانہ پروموشن کے دوران حقائق مخفی رکھنے پر 6 ٹریفک انسپکٹرز کی دو سال کیلئے وارڈن کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی، ٹیسٹنگ سینٹر میں غفلت برتنے پر وارڈنز کی دو سال کیلئے سالانہ انکریمنٹ روک دی گئی ،شہری سے الجھنے والے سینئر ٹریفک اسسٹنٹ کی ٹریفک اسسٹنٹ کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی،محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور غیرحاضری پر دو ٹریفک اسسٹنٹس کی دو سال کیلئے انکریمنٹ روک دی گئی۔