غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات ناقابلِ ضمانت ہوں گے، راضی نامے کا حق ختم ہو جائے گا
لاہور(زیڈ این این) پنجاب حکومت نے صوبے میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے، تیار کرنے اور فروخت کرنے کی روک تھام کے لیے 61 سال پرانے ’پنجاب آرمز آرڈیننس 1965‘ میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ’پنجاب آرمز ترمیمی ایکٹ 2026‘ متعارف کرایا جا رہا ہے۔مجوزہ ترمیم میں نئی دفعہ 14-اے شامل کی جا رہی ہے جس کے تحت ناجائز اسلحے کے مقدمات ناقابلِ ضمانت ہوں گے اور راضی نامے کی گنجائش ختم کر دی جائے گی۔ قتل و ڈکیتی میں استعمال ہونے والے غیر قانونی اسلحے کی سماعت ایک ہی مرکزی عدالت میں ہوگی تا کہ تیز رفتار فیصلے ممکن ہو سکیں۔