لاہور جناح ہسپتال میں فالس سیلنگ گرنے کا واقعہ، مریض اور عملہ محفوظ

لاہور جناح ہسپتال میں فالس سیلنگ گرنے کا واقعہ، مریض اور عملہ محفوظ

لاہور کے جناح ہسپتال میں سرجیکل وارڈ نمبر 4 کے سامنے تھرڈ فلور پر فالس سیلنگ گرنے کا واقعہ پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے مریض اور عملہ محفوظ رہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق چھتوں میں طویل عرصے سے جاری ٹپکاؤ اور سیپج کے باعث فالس سیلنگ کمزور ہو چکی تھی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ رونما ہوا۔عملے کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں لیکج اور سیپج کا مسئلہ کافی عرصے سے موجود ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔مریضوں اور ان کے تیمارداروں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور عمارت کی مرمت کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔