لاہور میں جاری موسلادھار بارش کے باعث جناح اسپتال کی صورتحال بگڑ گئی ہے۔ اسپتال کے داخلی راستے پر پانی جمع ہو جانے سے مریضوں اور تیمارداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پانی جمع ہونے سے داخلہ متاثر:
داخلی گیٹ کے سامنے بارش کا پانی کھڑا ہونے سے ایمبولینسز اور مریضوں کا داخلہ مشکل ہو گیا۔پیدل آنے والے مریض اور تیماردار پانی میں سے گزرنے پر مجبور ہیں۔
وارڈز میں چھتیں ٹپکنے لگیں:
اسپتال کے مختلف وارڈز میں چھتوں سے پانی رسنے لگا ہے۔خاص طور پر ایمرجنسی وارڈ کے سامنے پانی جمع ہونے سے علاج میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔
مریضوں کی پریشانی:
بارش اور اسپتال کے ناقص انتظامات کی وجہ سے مریضوں کو طبی امداد حاصل کرنے میں تاخیر کا سامنا ہے۔
تیمارداروں کا کہنا ہے کہ:"یہ اسپتال علاج کے لیے ہے یا اذیت کے لیے؟ چھت ٹپک رہی ہے، پانی میں لوگ پھنسے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔"
انتظامیہ کی خاموشی:
تاحال اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، اور نہ ہی نکاسی آب کے لیے کوئی ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔