لاہور: پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے کے لیے نیا اقدام اٹھاتے ہوئے ’’لاسٹ اینڈ فاؤنڈ ڈیپارٹمنٹ‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جو متاثرہ خاندانوں کے مالی نقصانات کا تخمینہ لگائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ذرائع نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ گھروں، فصلوں، زمینوں اور مویشیوں کے نقصان کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے سیٹلائٹ سروے اور زمینی گِرداوری کے ذریعے نقصانات کا درست اندازہ لگایا جائے گا۔متعلقہ محکموں سے حاصل کردہ مالی نقصانات کا ڈیٹا جمع کرکے ایک جامع رپورٹ تیار کی جائے گی۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر معاوضے اور بحالی کے اقدامات کے لیے سفارشات مرتب ہوں گی۔
حکومت نے مؤثر اور شفاف نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو بروقت معاوضہ فراہم کیا جا سکے۔ نیا ڈپارٹمنٹ متاثرین کو معاوضے کے عمل سے آگاہ رکھنے کے ساتھ شفافیت کو یقینی بنائے گا۔