وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کرنے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کرنے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاہدرہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تین بڑے دریاؤں میں پانی کا شدید دباؤ ہے، نارووال مکمل طور پر زیرِ آب ہے اور سیالکوٹ میں بھی صورتحال تشویشناک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنرز اور انتظامیہ نے دن رات کام کر کے 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، جبکہ لوگوں کے مال مویشی بھی محفوظ جگہوں پر پہنچائے گئے۔ گجرات میں بھی صورتحال نازک تھی، تاہم انتظامی تیاری کی وجہ سے کوئی جان کا نقصان نہیں ہوا۔وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیلابی مقامات سے دور رہیں اور والدین اپنے بچوں کو بھی محفوظ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر سیلاب متاثرہ علاقے تک پہنچے گی اور نقصان کا مکمل ازالہ کرے گی۔مریم نواز نے تمام ڈی سیز، سول ڈیفنس اور ریسکیو اداروں کو شاباش دی اور کہا کہ وہ اور پوری حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔