ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپیہ 78 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین سمیت تمام صارفین پر ہوگا۔ نیپرا نے لیسکو سمیت تمام بجلی کمپنیوں کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔یہ کمی ماہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی بنیاد پر کی گئی ہے، اور صارفین کو ماہ ستمبر کے بلوں میں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔