وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں 1.14 روپے فی یونٹ کمی کر دی

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں 1.14 روپے فی یونٹ کمی کر دی

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیپرا (قومی توانائی ریگولیٹری اتھارٹی) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ کمی اکتوبر 2024 میں استعمال ہونے والی بجلی کے یونٹس پر لاگو ہوگی۔دستاویزات کے مطابق، اس کمی کا مقصد صارفین کو اضافی بوجھ سے بچانا ہے، اور یہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے تحت، اکتوبر کے مہینے میں بجلی کے صارفین کو 1.14 روپے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔اس ریلیف کا اطلاق لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) سمیت دیگر بجلی کمپنیوں پر بھی ہو گا، جنہیں اپنے صارفین کو دسمبر کے بلوں میں کمی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس اقدام سے صارفین کو بجلی کے بلوں میں کمی کا فائدہ پہنچے گا اور توانائی کے شعبے میں کسی حد تک ریلیف ملے گا۔