قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے پر ایران کا شدید ردعمل

قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے پر ایران کا شدید ردعمل

ویب ڈیسک: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیل کے فضائی حملے کے بعد ایران نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ دوحہ میں اسرائیل کا یہ اقدام خطرناک اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسے "انتہائی خطرناک اور مجرمانہ" قرار دیا اور کہا کہ یہ قطر کی قومی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کی کھلی پامالی ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل نے قطر میں حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیا اور دیگر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ حماس ذرائع کے مطابق حملے کے وقت ایک اجلاس جاری تھا جس میں رہنما غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر کی تجویز پر غور کر رہے تھے۔