لاہور (آئی این پی )لاہور کی ضلعی عدالت نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل اور اسپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ سعد الرحمن اس مقدمے میں نامزد ملزم ہیں اور ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ انکوائری ایک معتبر سورس رپورٹ کی بنیاد پر شروع کی گئی، جس میں ڈکی بھائی کا کردار سامنے آیا۔ان کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے آج تک کسی بھی جوئے یا فاریکس ایپ کو رجسٹرڈ نہیں کیا، مگر ڈکی بھائی نے اپنی ویڈیوز کے ذریعے عوام کو ایسی غیر قانونی ایپس پر سرمایہ کاری کرنے پر اکسایا۔