لاہور (خصوصی رپورٹ) معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت آج (پیر کو)ہوگی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔وکیل کی جانب سے درخواست ضمانت رجسٹرار افس جمع کروا دی گئی، جانچ پڑتال کے بعد ڈکی بھائی کی ضمانت بعد ازگرفتاری سماعت آج کیلئے مقرر کی گئی تھی ۔