درجہ حرارت میں اضافہ، شکر کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ

نیویارک (آئی این پی) سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ کیوں لوگ موسم گرما کے دوران درجہ حرارت بڑھنے سے شکر کا استعمال بڑھا دیتے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق درجہ حرات میں اضافے کے ساتھ امریکی شہریوں میں آئسکریم کھانے، زیادہ برف کے ساتھ سوڈا ڈرنکس استعمال کرنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، اس حوالے سے ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جو بتاتی ہے کہ ان تمام اشیا کے استعمال بڑھنے سے شکر کا استعمال بھی بڑھتا جارہا ہے جو مضر صحت بھی ہے۔امریکا میں کارڈیف یونی ورسٹی کی پروفیسر پین نے بتایا کہ شکر کا استعمال کے بڑھنے کی ایک بڑی وجہ یقینا کلائیمیٹ چینج ہے، جس کی وجہ سے دستیاب غذائی اشیا کی مارکیٹ میں چاہے کمی ہو رہی ہو