زیادہ سیاسی درجہ حرارت کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا:بیرسٹر گوہر

لوگ تلواریں نیام سے نکال کر کھڑے ہوجائیں تو ملک، قوم اور جمہوریت کا نقصان ہو جاتا ہے
 یہ جو ہارڈ ٹاک ہے اس سے پاکستان کا دشمن ہی خوش ہوگا،  جمہوریت پسندکو یہ دیکھ کر نیند نہیں آتی
 اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان  نے کہا پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہم ہمیشہ کرتے ہیں، آئندہ کی حکمت عملی بارے بھی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں ہی گفتگو کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو سیاسی درجہ حرارت ہے ملک میں اس سے مزید کا متحمل نہیں ہو سکتا، لوگ تلواریں نیام سے نکال کر کھڑے ہوجائیں تو ملک، قوم اور جمہوریت کا نقصان ہو جاتا ہے، ہم سب کو صبر و تحمل سے بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہر صورت ہونی چاہئیں، ہماری عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اراکین و رہنماؤں کی ملاقات کرادیں آپ دیکھیں گے آپ کی بری باتوں کی بجائے اچھی باتیں آنا شروع ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا یہ جو ہارڈ ٹاک ہے اس سے پاکستان کا دشمن ہی خوش ہوگا، جو کوئی جمہوریت پسند ہوتا ہے اس کو یہ سب دیکھ کر نیند نہیں آتی، عوام ہماری طرف دیکھ رہی اور ہم اتنا الجھ گئے کہ وہ مایوس ہو گئی ہے