ملک میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کا فروغ قومی ترقی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے:چیئرمین پی پی
کراچی(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی غیر متزلزل عزم کے ساتھ صحافی برادری کے جائز حقوق و موقف کی حمایت کرتی رہے گی ، ملک میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کا فروغ قومی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔میڈیا سیل بلاول ہاوس سے جاری بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔