لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بارشوں کے پیش نظر سیلاب متاثرین کیلئے6000 ٹینٹ بھیج دیئے گئے ہیں۔ جلالپورپیروالا کے سیلاب متاثرین کے لئے 2500 ٹینٹ روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر رحیم یار خان کے سیلاب زدگان کے لئے 2500 ٹینٹ بھیجے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے محفوظ انخلا کے لئے 400 لائف جیکٹ اور400 لائف رینگ بھی بھیجے جارہے ہیں۔ 1000 ٹینٹ فوری طور پر راجن پور روانہ کیے گئے جوسیلاب متاثرین کو مہیا کردیئے جائیں گے