خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے 8 ارب جاری کر دیئے

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے اب تک 8 ارب روپے جاری کر دیئے۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے جاری کئے گئے فنڈز بارے اہم بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت سیلاب کیلئے اب تک 8 ارب روپے جاری کر چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 1.5 ارب جاری کئے گئے، ایک ارب فوڈ اسٹامپ کی مد میں جاری کئے گئے ہیں، سیلاب کے تمام متاثرین کو 15 ہزار روپے خشک راشن کی مد میں جاری کئے گئے ہیں