نیپال: فوج کے سربراہ نے انتظامیہ سنبھالی، شہریوں کی حفاظت اور بات چیت پر زور

نیپال: فوج کے سربراہ نے انتظامیہ سنبھالی، شہریوں کی حفاظت اور بات چیت پر زور

نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں جاری بدامنی اور افراتفری کے درمیان، فوج کے سربراہ جنرل اشوک راج سگدل نے انتظامیہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

 وزیراعظم اور صدر کے استعفیٰ دینے کے باوجود موجودہ کابینہ برقرار رہے گی، تاہم عملاً فوج کے سربراہ نے شہر میں نظم و نسق سنبھال لیا ہے۔منگل کی رات ایک ویڈیو بیان میں جنرل اشوک نے تمام فریقین سے بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے اور احتجاج میں شامل گروپوں سے پرامن راستہ اپنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت ہی ملک میں استحکام بحال کرنے اور مزید ہنگامہ آرائی سے بچنے کی کلید ہے۔

جنرل اشوک راج سگدل نے مظاہرین پر زور دیا کہ وہ پرامن رہیں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے فوج کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے ملک کی قومی املاک، سفارتی مشنوں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے فوج کی ذمہ داری کو اجاگر کیا اور عوام سے اتحاد اور حب الوطنی کی اہمیت کا پیغام دیا۔