اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کے درمیان علاقائی صورتحال پر بات چیت

اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کے درمیان علاقائی صورتحال پر بات چیت

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کے ساتھ علاقائی صورتحال اور شراکت داری پر گفتگو کی.
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ Kaja Kallas سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال، اس کے اقتصادی اثرات اور وسیع تر اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔  یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ نے پاکستان کے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں کردار کو سراہا، اور اس موقع پر اسلام آباد میں حال ہی میں منعقدہ یورپی یونین-پاکستان بزنس فورم کی کامیابی کو بھی خراج تحسین پیش کی۔  دونوں رہنماؤں نے شراکت داری کو مضبوط بنانے اور کاروباری مواقع کے فروغ میں اس فورم کے کردار پر زور دیا۔