چین میں سمندری طوفان ڈولفن کی شدت میں کمی، بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری

چین میں سمندری طوفان ڈولفن کی شدت میں کمی، بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری

چین کے مشرقی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد سمندری طوفان ڈولفن کمزور پڑ گیا ہے، تاہم شدید ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث کئی شہروں میں معمولاتِ زندگی متاثر ہیں۔

طوفان سے متاثرہ کئی صوبوں میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، اور خراب موسم کے سبب سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔وینژو شہر میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے سبب ایک ٹرک الٹ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، سمندری طوفان آئندہ چند روز میں وسطی صوبوں ہوبے اور ہینان کی جانب بڑھ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بھی جمعرات تک موسلا دھار بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔موسمی صورتحال کے پیش نظر، حکام نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔