کرسٹیانو رونالڈو نے بیٹے پر سوشل میڈیا اور اسمارٹ فون کی سخت پابندی عائد کر دی

کرسٹیانو رونالڈو نے بیٹے پر سوشل میڈیا اور اسمارٹ فون کی سخت پابندی عائد کر دی

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے بیٹے پر سوشل میڈیا اور اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

معروف فٹبال اسٹار رونالڈو نے جدید ڈیجیٹل دور میں اپنے بیٹے کرسٹیانو رونالڈو جونیئر کو سوشل میڈیا اور اسمارٹ فون سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس کی نشوونما، تعلیم اور نظم و ضبط پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔رونالڈو کا کہنا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ اس کا بیٹا ورچوئل دنیا کی غیر ضروری توجہ سے آزاد رہے اور اپنی شخصیت کی ترقی پر توجہ دے۔2020ء میں رونالڈو جونیئر نے خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا تھا جو بہت جلد 10 لاکھ سے زائد فالوورز حاصل کر گیا تھا، لیکن جیسے ہی کرسٹیانو رونالڈو کو اس کا علم ہوا، انہوں نے فوری طور پر اکاؤنٹ بند کروایا۔رونالڈو جونیئر 14 سال کا ہے اور حال ہی میں پرتگال کی انڈر-15 ٹیم کے لیے منتخب ہوا ہے۔ وہ سعودی عرب کے کلب النصر میں اپنے والد کے ساتھ کھیل رہا ہے۔