اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعظم آفس اور وزارت داخلہ کے نام پر جعل سازی کے کیس میں ملزم رحمت شاہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی،۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے وزارت داخلہ کے میمورنڈم، جعلی کارڈز، اتھارٹی لیٹرز اور گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشنز برآمد ہوئی ہیں۔جج عامر ضیاء نے ریمارکس دیے کہ ایسے مقدمات میں ملزم حق کے طور پر ضمانت کا دعویٰ نہیں کر سکتا، مدعی مقدمہ کی ملزم کے خلاف کوئی ذاتی عناد ظاہر نہیں ہوتی۔عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے درخواست ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ۔