بی آئی ایس پی:ڈیجیٹل پے منٹ آگاہی کیلئے مہم کا آغاز

لاہور(خصوصی رپورٹ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے خواتین بینیفشریز کو نئے ڈیجیٹل والٹ نظام سے متعلق سہولیات، طریقہ? کار اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنے کے لیے ملک گیر تربیتی سیشنز کا آغاز لاہور سے کر دیا ہے۔تربیتی سیشن کے افتتاحی کلمات میں ایڈیشنل سیکریٹری بی آئی ایس پی ڈاکٹر عصمت نواز نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی نظام کی کامیابی کے لیے عملے کی م ئوثر تربیت، استعدادِ کار میں اضافہ اور خواتین بینیفشریز کی جامع آگاہی ناگزیر ہے۔انٹرا?پریبلٹی نظام کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر عصمت نواز نے کہا کہ ادائیگی کا تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد خواتین بینیفشریز اپنی سہولت کے مطابق پاکستان کے کسی بھی شہر میں پارٹنر بینکوں کے مجاز ریٹیلرز سے رقم نکلوا سکیں گی۔ اس سہولت سے مخصوص ادائیگی مراکز پر انحصار کم کرنے، سفر کے اخراجات اور مشکلات گھٹانے اور رقم تک رسائی کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے بی آئی ایس پی کے عملے پر زور دیا کہ وہ خواتین کو ڈیجیٹل والٹ کے استعمال، اپنی موبائل سم اور فون کی حفاظت، ادائیگی کی مکمل رقم وصول کرنے اور ٹرانزیکشن سے متعلق ایس ایم ایس محفوظ رکھنے کے بارے میں واضح رہنمائی فراہم کریں۔ڈاکٹر عصمت نواز نے واضح کیا کہ رقم سے کسی بھی غیر مجاز کٹوتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔