گھریلو ناچاقی پرملزم بدر نے بھائی رضوان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، آر پی او کا نوٹس ، رپورٹ طلب
فیصل آباد (خصوصی رپورٹ)گھریلو ناچاقی پر دیور نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے بھابی اور 12 سالہ بھتیجی کو قتل کر دیا، جبکہ بھائی شدید زخمی ہو گیا۔ ملزم واردات کے بعد دھمکیاں دیتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے محلہ خالد آباد میں رہائش پذیر ملزم بدر نے گھریلو ناچاقی پر اپنے بھائی رضوان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 52 سالہ رضوان، اس کی اہلیہ ثمن بی بی اور 12 سالہ بیٹی میرب شدید زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ثمن بی بی اور میرب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ رضوان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد ملزم فائرنگ کرتا اور دھمکیاں دیتا ہوا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او انعام الحق اور سی پی او تنویر حسین نے ٹا ئون ایس پی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی اور ملزم کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کے ساتھ اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔