کپڑے، دوائیاں دیں، باہر جا کر کہا کچھ نہیں دیا، جسٹس عبہر گل کے ریمارکس ،سماعت ملتوی
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کو جیل میں ادویات، کپڑوں سمیت دیگر سہولیات کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عبہر گل خان نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل رانا مدثر عمر پیش ہوئے۔جسٹس عبہر گل نے ریمارکس دئیے کہ آپ کو کپڑے بھی دئیے اور دوائیاں بھی دیں لیکن باہر جا کر آپ نے کہا کچھ نہیں دیا۔وکیل درخواست گزار رانا مدثر عمر نے بتایا کہ میں نے کہا کہ عدالتی حکم پر دئیے۔ ہم نے نورین نیازی اور عظمی کو دوائیاں، کپڑے سمیت دیگر بنیادی ضروریات فراہم کرنے کی متفرق درخواستیں کی ہیں۔ نورین نیازی کو بھی کتابیں اور ادویات سمیت بنیادی چیزیں دینے کا حکم دیا جائے۔جسٹس عبہر گل نے استفسار کیا کہ جو چیزیں چاہیے وہ لکھ کر دیں۔ وکیل نے کہا کہ 19 دن گزر گئے ہیں لیکن دوائیاں اور کپڑے نہیں دئیے گئے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ کو جو چیزیں چاہیے وہ باقاعدہ لکھ کر دیں، ہم جس چیز کا آرڈر کریں گے وہی جیل سے اندر جائیں گی۔وکیل رانا مدثر نے استدعا کی کہ دوائیاں، کپڑے، کتابیں اور کھانے پینے کی اشیا دینے کا حکم دیا جائے۔جسٹس عبہر گل خان نے ریمارکس دئیے کہ کھانے پینے کی چیزوں کی اجازت نہیں دے سکتے، آپ کی متفرق درخواستوں پر رپورٹ منگوا لیتے ہیں۔وکیل رانا مدثر نے استدعا کی کہ گزارش ہے کہ مرکزی کیس جو نظر بندی سے متعلق وہ بھی سن لیں