ہائیکورٹ، نورین نیازی کی دو بیٹیوں کو ملاقات کی اجازت، ڈی سی لاہور طلب

لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کی 2 بیٹیوں کو کل(بدھ کو ) والدہ سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔جسٹس عبہر گل خان نے نورین نیازی کی بیٹیوں سکینہ اور شاہ ریز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے نورین نیازی اور عظمی خان کی نظر بندی کے نوٹیفکیشن میں توسیع کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو 4 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ دونوں بیٹیوں کی والدہ سے ایک گھنٹے کی ملاقات یقینی بنائی جائے، وکیل ملاقات سے متعلق ڈی سی لاہور کو درخواست دے گا۔دورانِ سماعت حکومت پنجاب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نورین نیازی کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کا علاج کیا گیا