علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور عظمی خان بھی گرفتار

علیمہ خان کے دونوں بیٹے شیرشاہ اور شاہ ریز کو بھی گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیاگیا
لاہور(آئی این پی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش نظر جاری کریک ڈائون کے دوران پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی، عظمی خان اور بھانجوں کو گرفتار کر لیا ہے۔علاوہ ازیں علیمہ خان کے دونوں بیٹے شیرشاہ اور شاہ ریز کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علیمہ خان کی رہائش گاہ سے ان کی بہنوں اور بھانجوں کو حراست میں لیا اور انہیں بکتر بند گاڑی کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ‘بعدازاں بچوں کو رہاکردیا گیا