پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے لانگ مارچ کیلوے ایک دن میں 4 کروڑ روپے جمع ہوگئے۔ پشاور میں چندہ مہم کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کیلئے چندہ مہم کا آغاز کردیا ہے ‘ چندہ مہم میں حصہ لینے والوں کے مشکور ہیں، یہ مہم جاری رہے گی اور فنڈز کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ لانگ مارچ کا آغاز چار اکتوبر کو لکی مروت سے ہوگا، پھر 6 اکتوبر کی صبح متنی پشاور پہنچیں گے وہاں سے صوابی کے لیے روانہ ہوں گے۔