انڈونیشیا کا فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی، اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار

انڈونیشیا کا فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی، اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار

ویب ڈیسک: انڈونیشیا نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر کیا گیا ہے۔انڈونیشین جمناسٹک فیڈریشن کی سربراہ ایٹا جولیاتی نے تصدیق کی کہ اسرائیلی جمناسٹس کی ورلڈ آرٹسٹک جمناسٹک چیمپئن شپ میں شرکت اب منسوخ ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ حکومتی پالیسی کے تحت کیا گیا۔واضح رہے کہ اسرائیلی ٹیم نے 19 سے 25 اکتوبر تک انڈونیشیا میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں حصہ لینا تھا۔انڈونیشیا کے اس اقدام کو عالمی سطح پر فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مضبوط مؤقف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب غزہ میں انسانی جانوں کا نقصان مسلسل بڑھ رہا ہے۔