کھڈیاں خاص( گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کھڈیاں خاص میں بجلی اور پانی کا فقدان ہونے کے باعث نہم کلاس کے امتحانی سنٹر میں گرمی کی شدت سے 3 طالبات بے ہوش ہو گئیں۔ گرلز ڈگری کالج میں نہم کلاس کے بورڈ کے امتحانات ہو رہے ہیں شدید گرمی میں پینے کیلئے پانی کا معقول انتظام نہیں ،گزشتہ دو روز سے بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث پانی کی فراہمی معطل ہوگئی یہاں تک کہ طالبات کو پینے کے لئے پانی بھی دستیاب نہیں، امتحانی سنٹر میں پانی اور بجلی نہ ہونے سے شدید گر می کے باعث 3 طالبات بے ہوش ہوگئیں۔