فنڈز کی کمی ، پختونخوا حکومت کا پرائمری اساتذہ کی اپ گریڈیشن نہ کرنیکا فیصلہ

 پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا حکومت نے پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ خزانہ کے ذرائع  کے مطابق  اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا کوئی ٹھوس پلان زیر غور نہیں ، اپ گریڈیشن کے بعد تنخواہیں ادا کرنا حکومت کیلئے مسئلہ بن جائیگا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مالی  مشکلات کی وجہ سے محکمہ تعلیم کے بہت سے منصوبے نامکمل ہیں، حکومت کے پاس مفت درسی کتابوں، کمیونٹی اسکولز کے اساتذہ کی تنخواہوں کیلئے فنڈز دستیاب نہیں۔