الہ آباد (خصوصی رپورٹ)میونسپل کمیٹی کی نااہلی ، الہ آبادشہر گندے پانی میں ڈوب گیا ،شہری سیوریج کے گندے پانی میں اپنے پیاروں کے جنازے اٹھانے پر مجبور ہوگئے۔محلہ اسلام پورہ، کنگن پور روڈ، محلہ ملکانوالا، محلہ فیصل آباد اور کوٹ میواتی سمیت کئی علاقوں میں نکاسی? آب نہ ہونے کے باعث گھروں کے باہر تعفن زدہ پانی جمع ہے۔جس نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھا دئیے۔اہلِ علاقہ کے مطابق چیف آفیسر شیخ وقاص کو بارہا شکایات کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔