پتوکی (خصوصی رپورٹ)پتوکی میں چند ماہ پہلے بھی اناڑی ڈرائیور کی غفلت کے باعث سکر مشین الٹ گئی تھی جسکی انکوائری کمیٹی بنی تاہم نتیجہ نہ نکل سکا۔پچھلے کئی دنوں سے فیصل کالونی موڑ مٹی کے پہاڑ کھڑے کردئیے ہیں جسکی وجہ سے شہری اذیت کا شکار ہیں جبکہ نااہل ڈسپوزل انچارج کرپٹ سی او سمیت تمام افسران فوٹو سیشن کروانے کے لیے وہاں بیٹھے رہتے ہیں اور خوش گپیوں میں مصروف نظر آتے ہیں اور آج تک فالٹ ہی نہیں ملا دوسری طرف گزشتہ روزمیونسپل کمیٹی پتوکی کے ناتجربہ کار اور نکمے ڈرائیور کی غفلت لاپروائی اور نااہلی کے باعث میونسپل کمیٹی پتوکی کی سکر مشین کھڑی کھڑی زمین کے اندر دھنس گئی۔