میونسپل کمیٹی الہ آباد کے چیف آفیسر وقاص حمید معطل

الہ آباد (خصوصی رپورٹ) میونسپل کمیٹی الہ آباد کے چیف آفیسر وقاص حمید کو نااہلی، محلہ حاجی لکھے خاں میں سیوریج سسٹم کے ناکارہ ہونے اور بدانتظامی کے الزامات کے تحت پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت معطل کر دیا گیا ہے۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وقاص حمید کی الہ آباد میں تعیناتی کے دوران انتظامی امور کا مکمل آڈٹ کروایا جائے تاکہ بدانتظامیوں کی تفصیلات سامنے آ سکیں۔