نارنگ منڈی (خصوصی رپورٹ)نارنگ منڈی کے نواحی گا ئوں جاتریکے میں مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے مدعیوں کی 54ایکڑپر کھڑی 20لاکھ روپے مالیت کی چاول کی فصل زہریلی سپرے کرکے جلا ڈالی ،8 نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ فیاض احمد حسین وقار وغیرہ کی 54ایکڑ مونجی کی فصل شکیل، عبد آ ،فرقان، نصیر وغیرہ آٹھ نامزد جبکہ پانچ نامعلوم ملزموں نے زہریلی سپرے کرکیجلائی۔وجہ عناد یہ ہے کہ شکیل لنگڑا گروپ نے فیاض کے بھائی رانا اسد کو چند ماہ قبل بے رحمی سے قتل کردیا تھااو ر اس مقدمہ میں تمام ملزم اب تک گرفتار نہیں ہو سکے اور اشتہاری ہیں، جبکہ مدعیوں پر صلح کیلئے دبا ئو ڈالا جا رہا ہے۔