اسرائیل کے غزہ پر حملے‘فلسطینیوں پر مرچوں کا سپرے‘74شہید

امدادی مرکز کے باہر جمع لوگوں پر سپرے کیاگیا‘غزہ میں 10 ہزار سے زائد مریضوں کو بیرونِ ملک فوری علاج کی ضرورت: عالمی ادارہ صحت
غزہ،جنیوا (آئی این پی )غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ  فلسطینی وزارت صحت کاکہنا ہے کہ   امدادی مرکز کے باہر موجود مسلح افراد نے فلسطینیوں پر مرچوں کا اسپرے کیا گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے علاقے خان یونس میں امریکی امدادی مرکز پر اسرائیلی فوج نے حملے کیے جس سے وہاں موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہیک امداد کے حصول کے لیے موجود فلسطینیوں میں سے 21 افراد شہید ہوگئے۔وزارت صحت کے مطابق متنازع امریکی اور اسرائیلی امدادی مرکز کے باہر موجود مسلح افراد نے فلسطینیوں پر مرچوں کا اسپرے کیا، شیل برسائے اور ایک شہری پر چاقو کے وار بھی کیے‘ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں 10 ہزار سے زائد افراد کو فوری طور پر بیرونِ ملک طبی امداد درکار ہے، لیکن اسرائیل انخلا میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے اور طبی امداد تک رسائی کو بھی محدود کیے ہوئے ہے۔