جب تک ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں لگائے جاتے تب تک یہ یونٹ سیل رہیں گے
لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ماحولیات سے ریسٹورنٹس میں باربی کیو کیلئے سکشن بورڈ لگوانے کے حوالے سے عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ۔عدالت نے قرار دیا کہ پی ایچ اے پارکوں میں تعمیراتی کام سے پہلے جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو آگاہ کرے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایچ اے نے رپورٹ جمع کرائی کہ 38 مساجد کے ساتھ واٹر پلانٹ فعال کر دیئے گئے ہیں